مولانا بلوچستان والی سیٹ سے اور میں ڈی آئی خان سے استعفا دیتا ہوں، سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی میں اوپن ووٹ ہوگا، مولانا کو اپنی حیثیت کا پتا چل جائے گا، رکن اسمبلی فیصل امین
سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین نے سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان کو الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا میرے مقابلے میں الیکشن لڑیں،ان کو اپنی حیثیت کا پتا چل جائے گا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو کہتا ہوں کہ آپ بلوچستا ن والی سیٹ سے استعفا دیں، میں آپ کے مقابلے میں الیکشن لڑتا ہوں۔
میں آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں، مولانا فضل الرحمان بلوچستان والی سیٹ اور میں ڈی آئی خان والی سیٹ سے استعفا دیتا ہوں ، میرے مقابلے میں الیکشن لڑ لیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں کا خرچہ بھی حکومت کو کرنے کی ضرورت نہیں ، میں ہر پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے لگاؤں گا، سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی میں اوپن ووٹ ہوگا، مولانا کو اپنی حیثیت کا پتا چل جائے گا۔
میں یہ بھی دیکھ لوں گا کہ پی ٹی آئی کے کون سے لیڈرز مولانا کیلئے انتخابی مہم چلانے ڈی آئی خان آتا ہے۔کتنی بار مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخواہ پر اٹیک کیا اور فارم 47 کی حکومت کہا ہے؟





