Roze News

جنگ کے خاتمے کیلئے امن معاہدے کو قبول کرنے کیلئے تیار ہیں:زیلنسکی

جنگ کے خاتمے کیلئے امن معاہدے کو قبول کرنے کیلئے تیار ہیں:زیلنسکی

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

ماسکو: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے ایسے امن معاہدے کو قبول کرنے کے لیے تیار ہیں جس کے تحت موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھی جائے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے زیلنسکی سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ ایسے امن معاہدے پر رضامند ہوں گے جس کے تحت موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رہے اور یوکرین کے پاس ملک کا 75 فیصد یا اس سے زیادہ علاقہ باقی رہے۔

اس پر یوکرینی صدر نے جواب دیا کہ ہاں، اس وقت موجودہ صورتحال کو منجمد کرنا ہوگا اور ان کے خیال میں یہ جنگ ختم کرنے کا ایک حقیقی راستہ ہے۔واضح رہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں، تاہم علاقائی تنازعات امن معاہدے کی راہ میں اہم رکاوٹ ہیں۔