Roze News

شوٹرز کا ہدف ٹائیگر شروف نہیں تو پھر کون تھا؟ حیران کن انکشاف

شوٹرز کا ہدف ٹائیگر شروف نہیں تو پھر کون تھا؟ حیران کن انکشاف

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

بولی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر حملہ کیس میں ممبئی کرائم برانچ نے شوٹرز کے ہدف کے حوالے سے حیران کن انکشاف کر دیا۔ممبئی کرائم برانچ نے تحقیقات میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ٹائیگر شروف اصل ہدف نہیں تھے بلکہ شوٹرز نے ایک اور معروف اداکار کو نشانہ بنانا چاہا لیکن سخت سکیورٹی کی وجہ سے وہ اس کے قریب نہیں جا سکے، پھر ملزمان نے ٹائیگر شروف کا انتخاب کیا کیونکہ وہ آسان ہدف تھے۔

یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ممبئی پولیس نے فائرنگ کے سلسلے میں راجستھان کے علاقے کوٹہ سے گرفتار تین ملزمان کی تحویل حاصل کر لی ہے۔ عدالت نے ملزمان کو مزید تفتیش کیلیے ممبئی منتقل کرنے کیلیے مہاراشٹر پولیس ٹیم کو 48 گھنٹے کا ٹرانزٹ ریمانڈ دے دیا ہے۔

ملزمان کو سخت سکیورٹی میں کوٹہ کے ریلوے کالونی پولیس اسٹیشن میں رات بھر رکھا گیا۔ ممبئی کرائم برانچ اور راجستھان پولیس کے اہلکاروں نے سکیورٹی حصار قائم رکھا۔پولیس نے ملزمان کو راتوں رات ممبئی لے جانے کا اپنا اصل منصوبہ تبدیل کرتے ہوئے انہیں سکیورٹی انتظام کے تحت کوٹہ میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا۔

ریلوے کالونی پولیس اسٹیشن کے افسر رامسوروپ مینا نے تصدیق کی کہ تینوں ملزمان کو 48 گھنٹے کا ٹرانزٹ ریمانڈ دیا گیا ہے اور مہاراشٹر پولیس انہیں ممبئی لے جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق شوٹرز کو مبینہ طور پر 50 ہزار روپے ایڈوانس کے طور پر دیے گئے تھے اور حملہ کرنے کے بعد اضافی رقم اور بیرون ملک ملازمتوں کا وعدہ کیا گیا تھا۔