پاکستان تازہ ترین

ملک کی ترقی کیلئے پالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے، مریم نواز

ملک کی ترقی کیلئے پالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے، مریم نواز

پاکستان میں ڈاؤن فال کی وجہ ہے کہ یہاں تسلسل نہیں رہا، آج میں جو پالیسیز بنا کر جا رہی ہوں 3 سال بعد حکومت ختم ہو گی اس کے بعد جو آئے گا وہ نیا ایجنڈا لے کر آئے گا، اس طرح ملک ترقی نہیں کر سکتے، وزیر اعلیٰ پنجاب کا خطاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان میں ترقی نہ ہونے کی ایک وجہ پالیسیوں میں تسلسل کا فقدان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک حکومت پالیسی بناتی ہے اور تین سال بعد حکومت ختم ہونے کے بعد آنے والی حکومت نیا ایجنڈا لے آتی ہے، اس طرح ملک ترقی نہیں کرسکتے۔ مریم نواز کا لیڈر شپ کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج جو بھی بات ہوگی، وہ بطور پاکستانی ہوگی۔

انہوں نے پنجاب اور دیگر صوبوں کے نظام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں دہشتگردی اسی طرح نظر نہیں آتی اور یہ محض اتفاق نہیں ہے۔ پنجاب میں دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سی ٹی ڈی کو مضبوط کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیا کوریج کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے 10 کروڑ لوگوں کے علاج، 2 لاکھ گھروں کی تعمیر یا 45 ہزار کلومیٹر سڑکیں بنانے کی بات کی جائے تو بعض اوقات گفتگو کا رخ ’’جہاز‘‘ کی طرف چلا جاتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ انہوں نے وزیر اطلاعات سے بھی کہا ہے کہ یہ نہ سوچیں کہ لوگ جہاز کو بھول جائیں گے، لوگ اسے کبھی نہیں بھولیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے کیے جانے والے مختلف اقدامات کے باوجود بعض معاملات میں میڈیا کی توجہ دیگر امور کی جانب منتقل ہوجاتی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ صوبے کے وسائل کا استعمال کرکے لانگ مارچ کرتے ہیں ، ان سے نہیں پوچھا جاتا کہ یہ پیسہ کہاں سے آیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field