پاکستان تازہ ترین

شوکت یوسفزئی کا خط اگر مجھے آئے گا تو پھاڑ کر کوڑے دان میں پھینک دوں گا، سہیل آفریدی

شوکت یوسفزئی کا خط اگر مجھے آئے گا تو پھاڑ کر کوڑے دان میں پھینک دوں گا، سہیل آفریدی

مجھے اس کا کوئی خط نہ ملاہے اور نہ میں نے پڑھا ہے، لانگ مارچ کیلئے 4 اکتوبر کی تاریخ برقرار ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی نے لانگ مارچ مئوخر کرنے کے حوالے سے شوکت یوسفزئی کے خط پر کہا کہ شوکت یوسفزئی کا خط اگر مجھے آئے گا تو پھاڑ کر کوڑے دان میں پھینک دوں گا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شوکت یوسفزئی کا خط میں نے نہیں پڑھا، نہ مجھے خط آیا ہے، اگر شوکت یوسفزئی کا مجھے خط آئے گا تو پھاڑ کر کوڑے دان میں پھینک دوں گا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ جو تین مسخرے ٹی وی پر بیٹھ کر بکواس کرتے ہیں، یہ ہمارے شہیدوں کی توہین کررہے ہیں۔

ہمارے 80ہزار لوگوں کی توہین کررہے ہیں ،ہمارے پولیس اور فوجی جوان جو دہشتگردی کی جنگ میں شہید ہوئے ہیں ان کی شہادت کی توہین کررہے ہیں،ان کو کیا؟ انہوں نے تو کبھی گرم ہوا بھی نہیں دیکھی، یہ جہاں پر بیٹھتے ہیں وہاں تو گرم ہوا بھی نہیں لگتی، خون تو ہمارا بہہ رہا ہے، لوگ تو ہمارے زخمی ہورہے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی نے کہا کہ اس پروگرام میں سب سے پہلے میں نے آتے ہی منسٹر صاحب سے پوچھا کہ اس پروگرام کا خرچہ سرکاری ہے یا آپ کا ہے تو انہیں خود بھی پتہ نہیں تھا، اگر سرکاری خرچہ ہوا تو میں برداشت نہیں کروں گا یہ منسٹر خود اپنی جیب سے دیں گے۔ جو لوگ حکومت میں عوامی مینڈیٹ کے ساتھ آتے ہیں ان کو عوام کی فکر ہوتی ہے وہ اپنے لئے11ارب کا جہاز نہیں خریدتے۔

وہ اپنے لئے 30، 30 کروڑ والی گاڑیا ں نہیں منگواتے،ان کے تمام اقدامات عوام کیلئے ہوتے ہیں۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ 4 اکتوبر کو پاکستان کی تاریخ کا بڑا لانگ مارچ ہو گا ، کوئی بھی دھمکی، کوئی بھی زورزبردستی ، کوئی بھی بندوق ، کوئی بھی ڈنڈا،ہمیں اپنے مقصد سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا سکتا، یہ عہدے اور کرسیاں یہ ان کے لئے معنی رکھتے ہیں جن کا کوئی ذاتی مفاد ہو۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field