میرے اور مریم نواز میں کوئی فاصلہ نہیں، اللہ نے اس کو ایک موقع دیا ہے، اس کا ایک امتحان کا وقت ہے، میں آج بھی چاہتا ہوں کہ مریم نواز وزیراعظم بنے، کیونکہ وہ ڈلیور کرسکتی ہے، کیپٹن ر صفدر کی گفتگو
کیپٹن ر صفدر نے کہا ہے کہ مریم نواز کا وقت بڑا قیمتی ہے، رات کو 9بجے سوجانا اور صبح 8بجے دفتر پہنچ جاتی ہے، اس کو ڈسٹرب نہیں کرنا، اللہ نے اس کو ایک موقع دیا ہے، اس کا ایک امتحان کا وقت ہے، میں آج بھی چاہتا ہوں کہ مریم نواز وزیراعظم بنے، کیونکہ وہ ڈلیور کرسکتی ہے۔
ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ میں بھی آج بھی چاہتا ہوں کہ مریم نواز ملک کی وزیراعظم بنے، کیونکہ وہ ڈلیور کرسکتی ہے، اس کو ماں باپ کی تربیت ہے، میں نے ووٹ دیا کہ مریم نوازوزیراعظم ہے، مجھے مایوسی ہوئی تھی، آج پتا چل گیا کہ جس طرح پنجاب سجا دیا ، پاکستان کو بھی سجا سکتی ہے۔
الیکشن کے بعد مریم نواز نے مجھے میسج کیا کہ پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا کہ وزیراعلیٰ بنوں میں نے کہا کہ مبارک ہو، میرے اور مریم نواز میں کوئی فاصلہ نہیں، اس کا وقت بہت قیمتی ہے، مریم نواز کا وقت بڑا قیمتی ہے، رات کو 9بجے سوجانا اور صبح 8بجے دفتر پہنچ جانا، ڈسٹرب نہیں کرنا، اللہ نے اس کو ایک موقع دیا ہے، اس کا ایک امتحان کا وقت ہے۔
اگر مریم نواز وزیراعظم بن گئی تو شاید میں الیکشن بھی نہیں لڑوں گا۔ کیپٹن رصفدر نے کہا کہ خواجہ آصف کا میں نے انٹرویو ایک دو جگہ دیکھا، اب وقت یہ ہے کہ جس طرح ایک ہسپتال میں بچہ 7مہینے کا پیدا ہوجاتا ہے، پھر ڈاکٹر اس کیلئے بہت احتیاط کرتے ہیں، اس کو پہلے دن ہی فٹ بال لا کر نہیں دیتے کہ بچے تم کھیلو۔
یہ نظام ، مشرف کا نظام ، اس کے بعد عمران کا نظام، اس کے بعدملک کو جمہوریت کی طرف لے آئے ہیں اب اس کو دھکا نہیں دینا، اس کو ایک بار چلنے دیں، ملک کے حالات کیا ہیں؟ ایران کی جنگ ہے، تیل مہنگا ہے، تو کیا اس موقعے پر ووٹ کو عزت دو کی لڑائی شروع ہوجائے؟حکومت ہے پانچ سال پورے کرے، لوگوں کی ڈیمانڈ یہ ہے کہ ووٹ کو عزت دو ہو، یا نہ ہو، ابھی ہمارے بچوں کی سکول کا سوچیں ، زندگی بڑی مشکل ہوگئی ہے اس کا سوچیں۔ انہوں نے کہا کہ میں آخری بار ٹی وی 8فروری 2024 کو دیکھا تھا جب خبر تھی کہ نوازشریف مانسہرہ سے ہار گئے ہیں، میں نے کہا یہ جھوٹ ہے، میں نے ٹی وی دیکھنا بند کردیا۔

Leave feedback about this