بہاولپور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 168 بہاولپور میں ضمنی انتخاب کا میلہ سج گیا، پولنگ کا عمل جاری ہے، انتخابی معرکے میں 20 امیدوار میدان میں ہیں۔
الیکشن کمیشن حکام کے مطابق پولنگ کا آغاز مقررہ وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہو چکا ہے جو کہ شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ این اے 168 میں 4 لاکھ 83 ہزار 143 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، حلقے میں 2 لاکھ 48 ہزار 529 مرد ووٹرز اور 2 لاکھ 34 ہزار 614 خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، این اے 168 میں مجموعی طور پر 292 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 130 مرد اور 130 خواتین پولنگ سٹیشن ہیں۔
حلقے میں 32 مشترکہ پولنگ سٹیشنز بھی قائم کیے گئے ہیں، این اے 168 میں 896 پولنگ بوتھ قائم ہیں۔ضمنی انتخاب کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات، 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، پاک فوج اور رینجرز کی ایک ایک کمپنی بھی ریزرو میں موجود رہے گی۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال کے باعث این اے 168 کی نشست خالی ہوئی تھی، مسلم لیگ ن کے ملک منیر اقبال چنڑ اپنے والد کی خالی نشست پر امیدوار ہیں، سابق وفاقی وزیر چودھری طارق بشیر چیمہ کے بیٹے ولی داد چیمہ بھی آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں ہیں۔

Leave feedback about this