اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے27 ستمبر کے ممکنہ لانگ مارچ کیلئے پنجاب سے 16 ہزار اہلکار مانگ لیے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے سندھ سے 2 ہزار اہلکار مانگے ہیں، پنجاب اور سندھ سے 3 ڈی آئی جیز، 7 ایس ایس پیز اور 18 ایس پیزبھی طلب کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مارچ سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد پولیس نے 82 کروڑ 70 لاکھ روپے مانگے ہیں، اسلام آباد اور اٹک کے اہم مقامات پر 2 ہزار سے زائد کنٹینرز پہنچا دیےگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق احتجاج کے پیش نظر 30 ہزار کے قریب اہلکار اٹک میں تعینات ہوں گے، مظاہرین کو منتشر کرنے سے زیادہ گرفتار کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نےکہاکہ لانگ مارچ ضرور ہوگا اور پُرامن ہوگا۔

Leave feedback about this