تازہ ترین دنیا

یوکرینی صدر کا ماسکو کے قریب روسی تیل اور رسد کے اہم مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

یوکرینی صدر کا روسی تیل ، رسد کے اہم مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

 

یوکرینی صدر نے ماسکو کے قریب روسی تیل اور رسد کے اہم مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

 

یوکرینی صدر نےاپنےبیان میں کہاروس کی تیل کی صنعت کے ایک اہم مرکز اور فوجی رسد کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا،نشانہ بننے والی روسی تنصیبات اربوں ڈالرکی مالیت رکھتی ہیں۔

 

کارروائی میں طویل فاصلے تک مارکرنے والے ڈرون استعمال کیےگئے،ماسکو کو جنگ ختم کرکے امن کا راستہ اختیار کرنا چاہیے

 

دوسری جانب ماسکو کےمیئرسرگئی سوبیانین کےمطابق روس نے یوکرین کی جانب سے 1,600 سے زائد ڈرونز تباہ یا ناکارہ بنائےجن میں 450 ماسکو کی جانب بڑھ رہے تھے،21 منزلہ عمارت پر ڈرون گرنے سے

آگ لگ گئی، 400 افراد کو عمارت سے نکال لیا گیا ہے

 

روسی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ حملے کا مقصد پارلیمانی انتخابات میں خلل ڈالنا تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field