امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اے آئی فورس بنانے کا اعلان تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اے آئی فورس بنانے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اے آئی فورس بنانے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اے آئی فورس بنانے کا اعلان

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے ترقی کے لیے اے آئی فورس بنانے کا اعلان کردیا،نئے سربراہ کی تقرری بھی جلد متوقع ہے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا حکومت مصنوعی ذہانت کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی،امریکا کو اس شعبے میں تیز رفتار ترقی کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے۔

تاہم امریکی صدر نے یہ واضح نہیں کیا کہ مجوزہ اے آئی فورس کے اختیارات کیا ہوں گے، اس کا بجٹ کتنا ہوگا اور وفاقی حکومت میں اسے کیا حیثیت حاصل ہوگی۔

ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت کو اگلا صنعتی انقلاب قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مستقبل میں یہ امریکی جی ڈی پی میں 25 فیصد تک اثر انداز ہوسکتی ہے۔

Exit mobile version