پاکستان تازہ ترین

پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی

پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی

پاکستان نے بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ہے، جس کے بعد بھارتی رجسٹرڈ طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی پابندی 23 اکتوبر 2026 تک برقرار رہے گی۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے اس حوالے سے نیا نوٹم جاری کردیا گیا ہے، جس میں بھارتی طیاروں کیلئے فضائی حدود کی بندش کی مدت میں توسیع سے متعلق فیصلہ درج ہے۔

جاری نوٹم کے مطابق بھارت میں رجسٹرڈ تمام طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی پابندی کا اطلاق بھارتی رجسٹرڈ فوجی اور کمرشل طیاروں دونوں پر ہوگا۔

اس فیصلے کے تحت بھارت سے تعلق رکھنے والے مسافر طیاروں، کارگو پروازوں اور دیگر کمرشل پروازوں کے ساتھ فوجی طیارے بھی پاکستانی فضائی حدود سے گزر نہیں سکیں گے۔

پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بند کر رکھی ہے، اس کے بعد سے پابندی کی مدت میں مختلف مواقع پر توسیع کی جاتی رہی ہے، جبکہ تازہ نوٹم کے ذریعے اب اس پابندی کو مزید ایک ماہ کیلئے بڑھا دیا گیا ہے،نئے فیصلے کے بعد بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش 23 اکتوبر 2026 تک نافذ رہے گی۔

پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارت سے آنے اور جانے والی ان پروازوں کو پاکستانی فضائی راستہ استعمال کرنے کے بجائے متبادل فضائی راستے اختیار کرنا پڑتے ہیں، اس صورتحال میں بعض پروازوں کے روٹس طویل ہونے سے پرواز کے دورانیے اور آپریشنل اخراجات پر بھی اثر پڑ سکتا ہے،تازہ نوٹم کے تحت پابندی میں توسیع کا مطلب ہے کہ بھارتی رجسٹرڈ فوجی اور کمرشل طیارے مقررہ تاریخ تک پاکستان کے فضائی راستے سے گزر نہیں سکیں گے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان فضائی حدود کے حوالے سے پابندی کا معاملہ اپریل 2025 سے جاری ہے، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری تازہ نوٹم نے اس پابندی کی موجودہ مدت کو مزید ایک ماہ تک برقرار رکھا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field