پاکستان تازہ ترین

جہلم میں سنگدل باپ نے تین بچوں کو نہر میں پھینک دیا، وجہ کیابنی ؟ خبر پڑھ کر آپ کی آنکھیں نم ہوجائیگی

جہلم میں سنگدل باپ نے تین بچوں کو نہر میں پھینک دیا، وجہ کیابنی ؟ خبر پڑھ کر آپ کی آنکھیں نم ہوجائیگی

پولیس کا کہنا ہے کہ غوطہ خور ٹیموں کا بچوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، ملزم راجہ ذیشان نشہ کرتا ہے جس کی 9 سال سے پہلے شادی ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا کہ ملزم کا 6 ماہ قبل گھریلو جھگڑا ہوا جس کے بعد بیوی ناراض ہوکر میکے چلی گئی تھی، ملزم چند روز قبل بیوی سے صلح ہونے کے بعد گھر لے آیا تھا۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملزم بچوں کو سیر کروانے کے بہانے گاڑی میں لے گیا تھا، سیر کروانے کے بعد بچوں کو کھانا کھلایا اور نہر میں پھینک دیا، بچوں میں 8 سالہ فجر ذیشان، 5 سالہ عمر ذیشان اور ڈھائی سال کی نور فاطمہ شامل ہیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم روپوش ہوگیا تھا اور سوشل میڈیا پر تصاویر اپ لوڈ کیں۔

تھانہ منگلا کی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور ملزم نے دوران تفتیش بچوں کو نہر میں پھینکنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field