چیف امام کعبہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نےکہا ہےکہ مقدس مقامات پرحوثی حملےمذہبی اور انسانی اقدار کےمنافی ہیں،مقدس مقامات کونشانہ بنانابین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
اپنے بیان میں شیخ عبدالرحمان السدیس نےکہاکہ اسلام انسانی جان، مال اور عزت کے تحفظ اور جارحیت کی ممانعت کا درس دیتا ہے،موجودہ حالات میں قومی اتحاد اور یکجہتی مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
اُنہوں نےمزیدکہاکہ عوام افواہوں سے خبرداررہیں اور معلومات صرف مستند ذرائع سے حاصل کریں،عوام کا اتحاد اورقومی یکجہتی خطرات کا مقابلہ کرنے کی بنیادی قوت ہے
وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ کے مقدس مقام پر ڈرون حملے کی مبینہ کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اس اشتعال انگیز اقدام پر گہرے دکھ اور تشویش میں مبتلا ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مقدس مقام کو نشانہ بنانے کی کوشش قابل مذمت اور ناقابل معافی فعل ہے، جس پر پاکستانی عوام کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔
عالمی شہرت یافتہ معروف عالمِ دین مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں تاریخ میں پہلی بار ایمرجنسی سائرن کا بجنا پوری امتِ مسلمہ کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک انتہائی اہم اور فکر انگیز تحریر جاری کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی نے سعودی عرب کی حدود بالخصوص مکہ مکرمہ پر ہونے والے حملوں اور سائرن بجنے کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، انہوں نے ان حساس حالات میں سعودی عرب کو ہدف بنانے کے عمل کو شدید ترین الفاظ میں مذمت کا نشانہ بنایا ہے

Leave feedback about this