پاکستان تازہ ترین

کم جونگ کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے، جنوبی کورین انٹیلی جنس ایجنسی کا انکشاف

کم جونگ کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے، جنوبی کورین انٹیلی جنس ایجنسی کا انکشاف

جنوبی کوریا کی نیشنل انٹیلی جنس سروس نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ ان کی بیٹی اور ممکنہ جانشین کم جو اے کی ایک چھوٹی بہن یا چھوٹا بھائی بھی ہے، تاہم اس کی جنس ظاہر نہیں کی گئی۔

انٹیلی جنس حکام کے مطابق پیانگ یانگ کے حکمراں خاندان میں بچوں کی پیدائش کی ترتیب طویل عرصے سے راز میں رہی ہے، تاہم کم جو اے کو اس وقت قیادت سنبھالنے کے لیے باقاعدہ طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔

ایجنسی اس بات کی بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا کم جونگ ان کا کوئی بڑا بیٹا بھی ہے، تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق اگر کوئی بڑا بیٹا ہے بھی تو وہ جانشینی کی صف میں کسی مقام پر نہیں ہے۔

کم جو اے پہلی مرتبہ 2022ء میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربے کے موقع پر دنیا کے سامنے آئیں اور اس کے بعد سے اپنے والد کے ہمراہ اہم مواقع پر نمایاں ہوتی رہی ہیں۔

وہ اہم سرکاری تقریبات، فوجی پریڈز اور بڑے سفارتی پروگراموں میں باقاعدگی سے شرکت کرتی ہیں۔ شمالی کوریا کا سرکاری میڈیا اب انہیں ’رہنمائی کرنے والی عظیم شخصیت‘ کے لقب سے بھی مخاطب کرتا ہے، جو ماضی میں صرف اعلیٰ ترین رہنماؤں کے لیے مخصوص رہا ہے۔

اس لقب اور ان کی بڑھتی ہوئی عوامی موجودگی کو کم جونگ اُن کے خاندان کی اگلی نسل میں ان کی مضبوط ہوتی حیثیت اور ممکنہ جانشینی کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field