امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے ساتھ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔
مربن خام تیل ساڑھے سات فیصد اضافے کےبعد 118 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے،برینٹ خام تیل کی قمیت 3 ڈالراضافے کےبعد 101ڈالرفی بیرل اورڈبلیو ٹی آئی 1 ڈالراضافے سے 97ڈالر فی بیرل ہوگیا۔
دوسری جانب پاکستان میں بھی پیٹرول اورڈیزل کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن بڑا اضافہ کیا گیا،ملک میں فی لیٹرڈیزل پر 6 روپے 72 پیسےاورپیٹرول پر 3 روپے 40 پیسےبڑھا دیےگئے، اوگرا نے 10ستمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

Leave feedback about this