ایران اور عمان کاآبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے نقشوں پر اتفاق تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

ایران اور عمان کاآبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے نقشوں پر اتفاق

بحری جہازوں کی آمدورفت کے نقشوں پر اتفاق

بحری جہازوں کی آمدورفت کے نقشوں پر اتفاق

 

تہران: ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے نقشوں پر عمان سے اتفاق ہو گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اپنے بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ ایران اور عمان کے درمیان دستخط آئندہ چند روز میں ہوں گے، آبنائے ہرمز کے باہر پابندی والے زون کا آئندہ چند روز میں اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران آئندہ چند روز میں آبنائے ہرمز سے باہر نیا محدود زون قائم کرے گا، نیا محدود زون امریکی بحریہ کی ناکہ بندی لائن سے خلیج فارس کے بعض حصوں تک پھیلے گا، نئے محدود زون میں داخل ہونے والے بحری جہاز پابندیوں کی فہرست میں شامل ہوں گے۔

محسن رضائی نے کہا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند اور مسلح افواج کے کنٹرول میں ہے، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کھلا ہونے کا دعویٰ بڑا جھوٹ ہے، آبنائے ہرمز کی بندش سے قبل روزانہ 100 سے زائد بحری جہاز گزرتے تھے، اب صرف 7 سے 8 بحری جہاز ضروری اشیا لے کر گزر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا بھاری اخراجات کے عوض 5 سے 6 بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزار رہا ہے، ایران نے تیل بردار جہازوں کو ڈبونے کا فیصلہ نہیں کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران نیا اینٹی شپ میزائل کامیابی سے آزما چکا ہے، میزائل کا تجربہ 48 گھنٹے قبل امریکی بحریہ کے جنگی جہاز پر کیا گیا، خصوصی میزائل حملے کے بعد امریکی بحری جہاز فرار ہوگیا۔

Exit mobile version