مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک کی ایران میں اعلیٰ حکام سے ملاقات متوقع ہے۔
خبر رساں ادارےرائٹرز کےمطابق ملاقات آج ہوگی،جس میں سعودی عرب کی نمائندگی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان کریں گے،ملاقات میں علاقائی رابطہ کاری، سلامتی کی صورتحال اور باہمی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
سعودی عرب پریمن کے ایران نواز حوثی باغیوں کے بڑھتے ہوئےحملوں کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ تینوں ممالک کے اعلیٰ حکام ایرانی قیادت سے رابطہ کریں گے۔
اس ماہ کے آغاز میں مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک کے وزرا نے ریاض میں ہنگامی اجلاس کیا تھا، جس میں سعودی عرب میں فوجی دستوں اور دفاعی صلاحیتوں کی فوری تعیناتی یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
سعودی حکومت کےمیڈیا دفتر اور پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے اس معاملے پر تبصرے کی سے گریز کیا ہے۔





