پی ایس ایل اگلے سال جنوری میں کرانے کی تجویز پر غور تازہ ترین Roze News
تازہ ترین کھیل

پی ایس ایل اگلے سال جنوری میں کرانے کی تجویز پر غور

پی ایس ایل اگلے سال جنوری میں کرانے کی تجویز پر غور

پی ایس ایل اگلے سال جنوری میں کرانے کی تجویز پر غور

 

پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ کی آٹھوں فرنچائزز کے مالکان نے اگلے سال پی ایس ایل کو جنوری میں منعقد کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق لندن میں پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اجلاس میں لیگ کے اگلے ایڈیشن سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رپورٹ کےمطابق اپریل اورمئی میں محدود اشتہاری آمدنی کےخدشات کے باعث پی ایس ایل کو جنوری میں منتقل کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

فرنچائزمالکان نےاس خدشےکااظہارکیاکہ ٹورنامنٹ کسی بھی وقت ہو،کیا انہیں براڈکاسٹ آمدنی میں اپنا مکمل حصہ مل سکےگا؟ٹی وی رائٹس سےتوقعات کےمطابق آمدنی نہ ملنے کےباعث اشتہاری آمدنی پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

موجودہ معاہدے کے تحت تمام فرنچائزز کو مرکزی ریونیو پول سے حاصل ہونے والی براڈکاسٹ آمدنی کا 95 فیصد حصہ ملتا ہے۔

Exit mobile version