پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، نوٹیفکیشن بھی جاری

آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، نوٹیفکیشن بھی جاری

حکومت کی جانب سے آئندہ دو روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کردیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق 26  اور 27 اگست کےلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپیہ 12 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 11 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 343 روپے 10 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔  نئی قیمتیں 26 اور 27 اگست کے لیے ہوں گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field