رکن صوبائی اسمبلی ثاقب خاں چدھڑ کے والد انتقال کرگئے۔ الطاف خان چدھڑ کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔ ثاقب خان چدھڑ سے رشتہ دار، عزیز و اقارب اور سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ حلقے کے لوگ بھی اظہار تعزیت کررہے ہیں ۔
ثاقب چدھڑ حلقہ پی پی-97 (چنیوٹ-4) سے 2024 کے عام انتخابات میں آزاد امیدوار کے طور پر پنجاب اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے،انہوں نے تقریباً 42,959 ووٹ حاصل کیے اور سابق اراکین ثقلین انور سپرا (پی ایم ایل-ن) اور سلیم بی بی بھروانا (پی ٹی آئی) کو شکست دی تھی۔
11 فروری 2024 کو ضلع چنیوٹ کے دیگر آزاد منتخب ارکان کے ساتھ وہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے (پارٹی صدر شہباز شریف سے ملاقات کے بعد)۔ وہ پنجاب حکومت میں پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں۔

Leave feedback about this