پاکستان تازہ ترین

عمران خان سے متعلق عدالتی فیصلے پر عمل ہوا: رانا ثنااللہ

رانا ثنااللہ

 

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان سے متعلق عدالت کے فیصلے پر عمل ہوا لہٰذا 16ستمبر کو عدالت جو فیصلہ کرے گی اس پرعمل کریں گے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ حکومت اور سپریم کورٹ سمیت عدالتیں بھی آئین کے تابع ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملد درآمد پر پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفرنے مؤقف اپنایا، علی ظفر کو بھی عدالت نہیں بننا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو شفا اسپتال لایا گیا مگر وہاں سکیورٹی کے معاملات تھے، امن و امان کی صورت پیدا ہوسکتی تھی، آخری لمحے میں پروگرام تبدیل کرکے ان کوسرکاری اسپتال لے جایاگیا۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ سکیورٹی سے متعلق انتظامیہ فیصلہ کرے، ہم اور انتظامیہ شواہد پیش کریں گے کہ شفا اسپتال کے باہر یہ حالات تھے، آپ اس کی تردیدکریں، امن و امان کی صورت حال پیدا نہ ہو اس لیے اسے حل کیاگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا قابل ڈاکٹرز نے چیک اپ کیا اور انہیں صحت مند قرار دیا، ہمارا مؤقف ہے کہ عدالت کے فیصلے پر عمل ہوا، عدالت فیصلہ کرے گی کہ کمی رہ گئی یا فیصلے پر عمل ہوا، 16ستمبر کو عدالت جو فیصلہ کرے گی اس پرعمل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے کہا تھا بانی پی ٹی آئی کی صحت اور ملاقات سے متعلق کوئی بات میڈیا پرنہیں کریں گے، آپ نے عمران خان کی صحت پر پریس کانفرنس کی، آپ خاموشی کے ساتھ وزیراعلیٰ کے پی کو کہہ دیتے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جلاؤگھیراؤ کا سلسلہ جاری رکھیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field