Roze News

سعودی عرب نے ایران نواز گروہوں کے ممکنہ حملے کے پیش نظر سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

سعودی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروہ مملکت میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہے ہیں جس کے پیش نظر سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

History

سعودی حکام کے مطابق عراقی ملیشیائیں اور یمن کے حوثی جنگجو، پاسدارانِ انقلاب کی رہنمائی میں حملہ کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں نے ڈرونز اور میزائلوں کی نقل و حرکت کا بھی مشاہدہ کیا ہے جس کے باعث ممکنہ خطرات پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ توانائی کی تنصیبات، بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کو ممکنہ طور پر نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ کشیدہ صورتحال کے باوجود ایران سمیت تمام متعلقہ فریقوں سے سفارتی رابطے جاری ہیں، جبکہ مذاکرات درست سمت میں آگے بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔