Roze News

چین نے امریکی تجارتی پابندیوں پرجوابی اقدامات کا اعلان کردیا

چین میں 500 ڈگری شدت والی آگ میں گھس کر انسانوں کو بچانے والےفائرفائٹنگ روبوٹ کاکامیاب تجربہ

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

چین نے ملکی مفادات کے مدنظرجوابی قدم اٹھایا ہے، چینی وزارتِ تجارت

چین نے امریکا کی جانب سےتجارتی پابندیوں کے ردِعمل میں واشنگٹن کےخلاف جوابی اقدامات کا اعلان کر دیا۔

امریکی میڈیا کےمطابق چین نےامریکی ڈرونز کی برآمدات اورپرزوں پرپابندیاں عائد کی ہیں،چین کے جوابی اقدامات میں چھ امریکی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنا بھی شامل ہے ۔

چینی وزارت تجارت کاکہنا ہےامریکی اقدامات چین کےجائزحقوق اورمفادات کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں،یہ کمپنیاں غیرقانونی امریکی پابندیوں میں مدد اور حمایت کر رہی تھیں،ملکی مفادات کےمدنظرجوابی قدم اٹھایا ہے،چین نےامریکاپرپابندیاں ایسےوقت میں لگائی ہیں جب چینی صدر آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کررہے ہیں۔