Roze News

ربیع الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟ عید میلاد النبی ﷺ کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

چاند نظر آ گیا، کل یکم جمادی الاوّل ہوگی

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

محکمہ موسمیات پاکستان نے  ربیع الاول 1448ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے پیش گوئی  کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے جب کہ ربیع الاول کے آغاز اور چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں محکمہ موسمیات پاکستان نے چاند کی رویت کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ 13 اگست کی شام ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں  ہے یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ اور 12 ربیع الاول 26 اگست بروزبدھ کو ہونے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشترعلاقوں میں 13 اگست کی شام موسم جزوی ابرآلودرہنےکی توقع ہے ۔

کراچی میں چاند غروب ہونے کا وقت شام سات بجکر چالیس منٹ مقرر ہے چاند کی عمر، فلکیاتی پیرا میٹرز کے باعث 13 اگست کو رویت ممکن نہیں ۔

ربیع الاول کے آغاز اور چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔