کیا آپ کو پہلیاں حل کرنا پسند ہیں؟ اگر ہاں تو اس معمے کو حل کرنے کی کوشش کریں۔
یہ دلچسپ پہیلی آپ کی ذہانت کا امتحان لیتی ہے اور یہ معلوم ہوتا ہے کہ قوت مشاہدہ کتنی اچھی ہے۔
اوپر موجود تصویر کو دیکھ کر بتائیں کہ اس میں کونسا فرد غریب ہے۔
اس تصویر میں 3 خواتین موجود ہیں جو ایک طیارے میں سفر کر رہے ہیں، جن میں 2 مرد جبکہ ایک خاتون ہے اور آپ کو بتانا ہے کہ تینوں میں غریب کون ہے۔
یہ کوئی عام پہیلی نہیں بلکہ بنیادی طور پر ایک چھوٹا آئی کیو ٹیسٹ ہے۔
یعنی آپ کے مشاہدے اور فیصلہ سازی کی صلاحیتوں کا امتحان ہے اور آپ کو 30 سیکنڈ میں جواب دینا ہے۔
جواب دینے سے قبل تصویر کو غور سے دیکھیں کیونکہ اس پہیلی کا جواب آپ کی آنکھوں کے سامنے ہی ہے بس آپ کو تصویر کا غور سے مشاہدہ کرنے کی ضرورت ہے۔
مشاہدے کے بعد بتائیں کہ تینوں میں کون غریب ہے، وہ شخص جو اخبار پڑھ رہا ہے، درمیان میں موجود خاتون جو اسمارٹ فون ہاتھ میں تھامے ہوئے ہے جبکہ لیپ ٹاپ کو دیکھنے والا شخص؟
کیا آپ کو علم ہوگیا یا جواب دے دیا؟
اگر نہیں تو جان لیں کہ اخبار پڑھنے والا شخص غریب ہے۔
اس کی گود میں موجود جیکٹ کو غور سے دیکھیں نیچے ایک لیبل نظر آئے گا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ جیکٹ پولیسٹر سے بنی ہے، یعنی سستی نقل ہے جس سے علم ہوتا ہے کہ وہ غریب ہے۔

Leave feedback about this