تازہ ترین

ایران پر امریکی حملے جاری، ایران کے بھی مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر جوابی وار

ایران پر امریکی حملے جاری، ایران کے بھی مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر جوابی وار

اسلام آباد:امریکا کے ایران پر بڑے پیمانے پر حملوں کے جواب میں ایران نے بھی کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے اپنے حملوں کا جواز دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملے آبنائے سے گزرنے والے تین مال بردار بحری جہازوں پر کیے گئے حملے کے جواب میں کیے گئے۔
دوسری جانب ایران نے امریکی حملوں کے جواب میں کویت اور بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔کویت کی وزارت دفاع نے کہا کہ دفاعی نظام ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو روک رہا ہے جب کہ قطر نے بھی ہائی سیکورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔امریکی افواج نے آبی گزرگاہ پر تجارتی بحری جہازوں کے خلاف حالیہ حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانا ہے۔ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر لکھا یہ ایران کی طرف سے بحری جہازوں پر کی گئی بمباری کا بدلہ ہے۔ اگر دوبارہ ایسا ہوا تو معاملہ بہت زیادہ خراب ہو جائے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image