تازہ ترین دنیا

چین پر مشکل وقت آیا تو روس کے بعد ایران بھی میدان میں اتر آیا

چین پر مشکل وقت آیا تو روس کے بعد ایران بھی میدان میں اتر آیا

چین میں ڈیم کی دیوار ٹوٹنے پر ایران کا اظہارِ افسوس، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

چین کے علاقے گوانگشی میں مسلسل موسلادھار بارشوں کے باعث ڈیم کی دیوار ٹوٹنے اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے پر ایران نے چین اور اس کے عوام سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی حکام نے اپنے پیغام میں کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصان پر انہیں گہرا دکھ ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایران نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ چین کے ساتھ کھڑا ہے اور ضرورت پڑنے پر ہر ممکن انسانی تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایرانی حکام نے امید ظاہر کی کہ چینی حکومت اور امدادی ادارے جلد از جلد صورتحال پر قابو پا کر متاثرہ علاقوں میں معمولاتِ زندگی بحال کر دیں گے۔

واضح رہے کہ گوانگشی میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم کی دیوار ٹوٹنے کے بعد سیلابی ریلہ قریبی آبادیوں کی جانب بڑھ گیا، جس کے پیشِ نظر مقامی انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال نافذ کرتے ہوئے شہریوں کے انخلا اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image