تازہ ترین دنیا

ڈیم ٹوٹنے کے بعد پیوٹن حرکت میں آگئے، چین کیلئے اہم قدم اٹھا لیا

ڈیم ٹوٹنے کے بعد پیوٹن حرکت میں آگئے، چین کیلئے اہم قدم اٹھا لیا

چین میں ڈیم حادثے کے بعد پیوٹن کا بڑا اقدام، چینی صدر سے رابطہ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

چین کے علاقے گوانگشی میں شدید بارشوں کے باعث ڈیم کو نقصان پہنچنے اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے بعد روسی صدر پیوٹن نے چینی قیادت سے رابطہ کیا۔

ذرائع کے مطابق پیوٹن نے چینی صدر سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ روس مشکل کی اس گھڑی میں چین کے ساتھ کھڑا ہے۔

روسی قیادت نے چین کو ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں، ہنگامی اقدامات اور متاثرہ علاقوں کی بحالی میں مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

چینی حکام کے مطابق شدید بارشوں کے باعث آبی ذخائر پر دباؤ بڑھا، جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں ہنگامی اقدامات شروع کیے گئے۔ ریسکیو ادارے، فوج اور مقامی انتظامیہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

پیوٹن کے اس اقدام کو دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات اور مشکل حالات میں تعاون کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image