Roze News

اگر کشیدگی نہ رکی تو کیا ہوگا؟بالآخراٹلی نے دونوں ممالک کو اہم پیغام دیدیا

ایران،امریکہ کشیدگی پر میلونی نے خاموشی توڑ دی، ایران کے حق میں بڑا بیان سامنے آگیا

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

اٹلی نے ایران سے متعلق اپنے تازہ بیان میں مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور اختلافات کے حل کے لیے سفارتی راستہ اختیار کریں۔

اٹلی کی حکومت کے مطابق خطے میں امن و استحکام عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جبکہ ایران سے متعلق تمام معاملات کو مذاکرات، بین الاقوامی قوانین اور سفارتی ذرائع کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ اٹلی نے کہا کہ کشیدگی میں مزید اضافہ نہ صرف خطے بلکہ عالمی معیشت اور سلامتی پر بھی منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

بیان میں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ اٹلی اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر خطے میں امن، استحکام اور تعمیری مذاکرات کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، تاکہ کسی بھی بڑے تصادم سے بچا جا سکے۔