خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون افسر کو ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) تعینات کر دیا گیا ہے، جسے ایک اہم انتظامی اور تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سونیا شمروز کو اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ڈی پی او نوشہرہ تعینات کیا گیا، جس کے بعد انہوں نے باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
سونیا شمروز ایک باصلاحیت اور اعلیٰ تعلیم یافتہ پولیس افسر ہیں، جو برطانیہ سے کریمنالوجی میں انٹرنیشنل فیلوشپ حاصل کر چکی ہیں۔ وہ ایشیا کی بہترین خاتون آفیسر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکی ہیں، جو ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔
ان کی تعیناتی کو پولیس ڈپارٹمنٹ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف خواتین کی نمائندگی میں اضافہ ہوگا بلکہ انتظامی امور میں بھی نئی بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔
سونیا شمروز کے چارج سنبھالنے کے بعد نوشہرہ پولیس میں ایک نئے دور کے آغاز کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

Leave feedback about this