تازہ ترین دنیا

ایک دوسرے کےساتھ کھڑے رہیں گے‘ طیب ایردوان کا شہبازشریف کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اعلان

ایک دوسرے کےساتھ کھڑے رہیں گے‘ طیب ایردوان کا شہبازشریف کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اعلان

ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کو خوش آمدید کہتا ہوں، ہم نے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات،علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر کا کہناتھا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، ہم ہمیشہ ایک دوسرے کےساتھ کھڑے رہیں گے، عالمی امن کیلئے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت انتہائی اہم ہے، امن اور خوشحالی کیلئے کوششوں کی ہمیشہ حمایت جاری رکھیں گے، امن،ترقی اور خوشحالی کیلئے پاکستان کےاقدامات قابل ستائش ہیں، تجارت،سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون میں اضافے سےمتعلق بھی گفتگو ہوئی، خصوصی اقتصادی زونز کے حوالے سے متعلقہ وزارتیں قریبی روابط جاری رکھیں گی، پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے بزنس کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کریں گے، پاکستان اور ترکیہ خوشحال مستقبل کیلئے مل کر آگے بڑھتے رہیں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image