پاکستان تازہ ترین

پاکستان کی معروف شیف راحت علی انتقال کر گئیں

پاکستان کی معروف شیف راحت علی انتقال کر گئیں

پاکستان کی معروف اور سینئر شیف راحت علی انتقال کر گئیں۔پاکستان کی معروف اور سینئر شیف راحت علی اپنی بہترین لذیذ ریسیپیز اور دھیمے انداز گفتگو کی وجہ سے ناظرین میں بےحد مقبول تھیں۔ ان کے انتقال کی خبر نے ان کے مداحوں اور کھانا پکانے کے شوقین افراد کو افسردہ کر دیا۔

شیف راحت علی کئی برسوں تک اپنے آسان اور منفرد کھانوں کی تراکیب کے باعث گھروں میں بے حد مقبول رہیں۔ انہوں نے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں لوگوں کو سادہ انداز میں کھانا پکانا سکھایا۔ ان کی مسکراہٹ، نرم لہجہ اور آسان انداز تعلیم نے انہیں ہر عمر کے افراد میں پسندیدہ بنا دیا تھا۔

راحت علی کی بیٹی مائدہ راحت علی بھی معروف شیف ہیں۔ اور وہ اس وقت امریکا میں مقیم ہیں، جہاں وہ کھانا پکانے کے شعبے میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔

شیف راحت علی کے انتقال کی خبر ان کی بھانجی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image