تازہ ترین معیشت و تجارت

پاکستان میں ایرانی ریال کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں،آخر وجہ کیا بنی؟ جانئے

پاکستان میں ایرانی ریال کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں،آخر وجہ کیا بنی؟ جانئے

بین الاقوامی پابندیوں اور معاشی دباؤ کے باوجود ایرانی ریال نے پاکستان کی اوپن کرنسی مارکیٹ میں حالیہ ہفتوں کے دوران غیر معمولی مضبوطی دکھائی ہے، جس کے نتیجے میں اس کی طلب اور قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تازہ ترین اوپن مارکیٹ ریٹس میں ایک پاکستانی روپے کے بدلے تقریباً 4,953.72 ایرانی ریال جبکہ 10 پاکستانی روپے کے بدلے 49,537.22 ایرانی ریال حاصل کیے جا رہے ہیں۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق کراچی، لاہور اور ملک کے سرحدی علاقوں میں ایرانی ریال کی طلب میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس نے مارکیٹ میں غیر معمولی سرگرمی پیدا کر دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق حالیہ عرصے میں مقامی مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قدر تقریباً چار گنا تک بڑھ چکی ہے۔ اس اضافے کی بڑی وجہ ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ امن معاہدے کے بعد سرمایہ کاروں اور تاجروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی بتائی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس معاہدے کے بعد صرف چار دنوں کے دوران پاکستان بھر میں تقریباً دو کھرب ایرانی ریال کی خرید و فروخت ریکارڈ کی گئی، جو کرنسی مارکیٹ میں غیر معمولی سرگرمی کی عکاسی کرتی ہے۔

پاکستان ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان کے مطابق معاہدے کے پہلے ہی روز تقریباً 40 ارب ایرانی ریال خریدے گئے، جبکہ بعد کے دنوں میں بھی خریداری کا سلسلہ تیزی سے جاری رہا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران سے تجارت، سرحدی کاروباری سرگرمیوں، اور مستقبل میں پابندیوں میں ممکنہ نرمی کی توقعات نے پاکستانی اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کی طلب بڑھا دی ہے۔ تاہم ان کے مطابق یہ اضافہ بنیادی طور پر مقامی طلب و رسد سے جڑا ہوا ہے اور اسے عالمی سطح پر ریال کی مستقل مضبوطی قرار نہیں دیا جا سکتا۔

ماہرین نے سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا ہے کہ کرنسی کی خرید و فروخت سے قبل مستند ایکسچینج ریٹس اور تازہ مارکیٹ صورتحال کا بغور جائزہ لیں، کیونکہ کرنسی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کسی بھی وقت قیمتوں میں تبدیلی کا باعث بن سکتا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image