پاکستان تازہ ترین

گلوکار طارق طافو کی نماز جنازہ ادا،عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی

گلوکار طارق طافو کی نماز جنازہ ادا،عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی

گلوکار طارق طافو کی نماز جنازہ اقبال ٹاؤن کےشہنشاہ قبرستان میں ادا کردی گئی ،نماز جنازہ میں گلوکاروں فنکاروں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت  کی۔ 

طارق طافو کا جنازہ انکی رہائش گاہ شاہ نور اسٹوڈیو سے اٹھایا گیا،جنازے میں اداکار فردوس جمال،ساحر علی بگا،ملکو ،عباس جٹ اور دیگر نے شرکت کی ، پرڈیوسر سخی سرور بٹ ،نعیم وزیر ،ہنی البیلا ،تنویر آفریدی نے بھی  شرکت کی۔

گلوکار وارث بیگ،اظہر حسین،قاسم اظہر ،عمار بیگ،گلوکار غلام علی بھی جنازے میں شریک ہوئے،گلوکار طاہر ساقی، عارف بٹ، اداکار اورنگزیب لغاری،انور رفیع نے بھی شرکت کی۔

مظہر پوپا ، امجد حسین ،ذیشان جانو   اور توفیق گیلانی بھی موجود تھے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image