سپین کے نوجوان فٹبال سٹار لامین یامال فیفا ورلڈکپ 2026 میں نہ صرف اپنی شاندار کارکردگی بلکہ ایک جذباتی لمحے کے باعث بھی خبروں کی زینت بن گئے۔
18 سالہ لامین یمال نے سعودی عرب کے خلاف گروپ مرحلے کے میچ میں سپین کی 0-4 کی بڑی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے میچ کے 10ویں منٹ میں گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو ابتدائی برتری دلائی۔
گول کرنے کے فوراً بعد لامین یمال میدان میں گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے اور سجدۂ شکر ادا کیا۔
ان کا یہ دل کو چھو لینے والا انداز سٹیڈیم میں موجود شائقین کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا صارفین کی بھی توجہ کا مرکز بن گیا۔
میچ کی ویڈیوز اور تصاویر تیزی سے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئیں جہاں مداحوں نے نوجوان کھلاڑی کے جذبۂ شکرگزاری اور عاجزی کو سراہا۔
کئی صارفین نے اسے ٹورنامنٹ کے یادگار لمحات میں سے ایک قرار دیا ہے۔

Leave feedback about this