پاکستان تازہ ترین دنیا

امریکہ ایران معاہدے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرنے کیلئے ایرانی صدر کی کل اسلام آباد آمد ؟ اچانک اہم خبر آگئی

امریکہ ایران معاہدے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرنے کیلئے ایرانی صدر کی کل اسلام آباد آمد ؟ اچانک اہم خبر آگئی

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کل ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچنے کا امکان ہے، کامیاب ثالثی پر عسکری و سیاسی قیادت کا شکریہ ادا کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرنے پر پاکستان کا باضابطہ شکریہ ادا کرنے کے لیے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کل بروز منگل 23 جون کو ایک روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کل صبح ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گے اور مختلف مصروف ترین سفارتی مصروفیات اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے بعد اسی شام واپس تہران روانہ ہو جائیں گے، تہران اور واشنگٹن کے مابین حالیہ کشیدگی اور جنگی صورتحال کو مستقل امن میں تبدیل کرنے کے تناظر میں ایرانی صدر کا یہ دورہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے، اس دورے کا بنیادی اور واحد مقصد تہران اور واشنگٹن کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے اور 60 روزہ روڈ میپ کی منظوری میں پاکستان کی انتھک اور مخلصانہ سفارت کاری پر ذاتی طور پر اظہارِ تشکر کرنا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اپنے اس مختصر قیام کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ان اہم ترین ملاقاتوں میں پاکستان کی جانب سے فراہم کی جانے والی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں برادر ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات، مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال اور پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف تزویراتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے، وزارتِ خارجہ اور دیگر متعلقہ حکام کی جانب سے ایرانی صدر اور ان کے وفد کے شایانِ شان استقبال کے لیے تمام تر سیکیورٹی اور پروٹوکول انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image