تیزاب گردی کی شکار ڈاکٹرماہ نور کو علاج کیلئے بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

تیزاب گردی کی شکار ڈاکٹرماہ نور کو علاج کیلئے بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ

تیزاب گردی کی شکار ڈاکٹرماہ نور کو علاج کیلئے بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ

تیزاب گردی کی شکار ڈاکٹرماہ نور کو علاج کیلئے بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ

کوئٹہ میں تیزاب گردی کی شکار ڈاکٹر ماہ نور کو علاج کے لیے امریکا بھیجنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی شاہد رند کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ماہ نور کو مزید علاج کے لیے امریکا بھجوایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی کے مطابق حکومتِ بلوچستان نے اس ضمن میں ضروری کارروائی کا آغاز کردیا ہے ، ڈاکٹر ماہ نور کا کراچی کے نجی اسپتال میں مزید ایک ہفتے تک علاج جاری رہے گا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ کے سنڈیمن اسپتال میں ایک شخص نے لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصرپر تیزاب پھینک دیا تھا جس کے بعد ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا تھا۔

پولیس کے مطابق واقعہ اسپتال کے شعبہ جنرل سرجری یونٹ میں پیش آیا تھا،ڈاکٹر ماہ نور کو بچاتے ہوئے اسپتال کا وارڈ بوائے عبدالرزاق ترکئی بھی شدید زخمی ہوا تھا جو کوئٹہ میں زیرِ علاج رہا جبکہ لیڈی ڈاکٹر ماہ نور کو کراچی منتقل کر دیا گیا تھا۔

 

Exit mobile version