Roze News

شوکت یوسف زئی نے حکومت کی در امدی اور برامدی پالیسی کو اؤٹ ڈیٹڈ قرار دیا

شوکت یوسفزئی

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختون خواکے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسف زئی نے حکومت کی در امدی اور برامدی پالیسی کو اؤٹ ڈیٹڈ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ ملک کی ضروریات پورا نہیں کر رپا رہی۔ اس پالیسی سے عوام کو نہیں صرف مخصوص طبقے کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ چینی کی برامد کے فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے شوکت علی یوسف زئی نے کہا کہ ماضی میں بھی چینی برامد کی گئی جس سے ملک میں چینی کا بحران ایا اور پھر مہنگے داموں چینی درامد کرنا پڑی ، کیا حکومت یہ گارنٹی دیتی ہے کہ اس بار چینی کا بحران نہیں ائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوئی پالیسی ہے نا ہی کوئی وژن۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ جس ملک میں سی این جی کے لیے قطاریں لگتی ہوں وہ ملک کیسے ترقی کر سکتا ہے۔ ایران ہمارے پڑوس میں ہے ہم ایران اور امریکہ کی ثالثی کر رہے ہیں جو کہ خوش ائند ہے لیکن اپنے ملک کے لیے سستی گیس نہیں لا سکتے۔شوکت یوسف زئی نے کہا کہ اگر ایرانی صدر توانائی بچانے کیلئے گھر میں بجلی کا استعمال کم کر سکتا ہے تو ہمارے حکمران معاشی بحران کے پیش نظر اپنے اخراجات کیوں کم نہیں کر سکتے ۔انہوں نے کہا کہ معاشی مشکلات کے باوجود وزراء کے گھروں کی تزئین و آرائش پر کروڑوں روپے خرچ کرنا دانشمندی نہیں۔

شوکت یوسف زئی نے کہا کہ گورنر فیصل کنڈی کا سافٹ ویئر بھی اپڈیٹ لگتاہے وہ پہلے مولانا پر الزامات لگاتے رہے اب احترام کی بات کرنے لگے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے صوبوں کے بننے سے ملک کمزور نہیں ہوگا، صوبوں کے حوالے سے تحریک انصاف کا موقف بڑا واضح اور اصولی رہا ہے۔ پی ٹی ائی نے کبھی صوبوں کی مخالفت نہیں کی ۔عمران خان نے تو واضح کیا ہے کہ جس نے صوبوں کی بات کرنی ہے وہ مجھ سے براہ راست کرے۔ نئے صوبوں سے ملک کمزور ہونے کا تاثر بالکل غلط ہے۔ چھوٹے یونٹ سے عوام کے بنیادی مسائل حل ہوں گے۔