وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی-8 میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سینیٹر حافظ حمداللہ کی گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون اور دو بچے زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت گاڑی سینیٹر حافظ حمداللہ کے بیٹے کے زیرِ استعمال تھی۔ تصادم کے فوراً بعد زخمی ہونے والی خاتون اور دونوں بچوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل مبینہ طور پر غلط سمت سے آ رہی تھی، جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ تاہم واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ اداروں کی جانب سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
حادثے کے بعد موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی، جبکہ ٹریفک کی روانی بھی کچھ دیر کے لیے متاثر رہی۔

Leave feedback about this