پاکستان تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55روپے فی لیٹر سے زائد کمی ہونے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55روپے فی لیٹر سے زائد کمی ہونے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55روپے فی لیٹر سے زائد کمی ہونے کا امکان،وزیراعظم کی وفاقی وزیر پٹرولیم کو 7 مارچ کو کیے گئے اضافے کا ازالہ کرنے کی ہدایت، پٹرولیم ڈویژن، پی ایس اور اوگرا نے پیپر ورک تیار کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزیر پٹرولیم کو 7 مارچ کو کیے گئے اضافے کا ازالہ کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد 55 روپے سے زائد کمی کیلئے پیپر ورک مکمل کر لیا گیا۔
اس حوالے سے سمری جلد وزیر اعظم کو ارسال کی جائے گی، پٹرولیم مصونوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 20 جون کوکیے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب امریکہ اور ایران کے مابین امن معاہدے کے بعد ایرانی خام تیل کی عالمی مارکیٹ میں باقاعدہ دستیابی کی امید پیدا ہو گئی ہے، اس پیشرفت کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آنا شروع ہوگئی ہیں، جس کا سب سے بڑا فائدہ پاکستان کو ملنے کی توقع ہے، پاکستان اب سستے ایندھن کے حصول کے لیے اپنے پڑوسی ملک ایران سے خام تیل سمیت دیگر پٹرولیم مصنوعات کی بڑے پیمانے پر خریداری کا ارادہ رکھتا ہے، ایران پر سے پابندیوں کا خاتمہ پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے اور ملک کے اندر صنعتی و عوامی سطح پر سستی بجلی اور پٹرول فراہم کرنے میں سب سے بڑا گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image