وزیراعظم شہباز شریف کا سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی تقریب میں شرکت کے لیے شیڈول دورہ منسوخ کردیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف آج رات سوئٹزرلینڈ روانہ ہورہے تھے تاہم ایران اور امریکا کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی تقریب الیکٹرانک طور پر منعقد ہونے کے باعث دورہ منسوخ کیا گیا۔
جنیوا میں ہونے والی مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت ضروری نہیں رہی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایم او یو پر امریکی اور ایرانی صدور کے دستخط کے بعد بطورثالث توثیق کر دی ہے اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت فوری طور پر نافذ العمل، ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز فوری کھولنے، امریکا نے بحری ناکہ بندی ختم کرنے پر اتفاق کر لیا ہے، اسلام آباد معاہدہ خطے میں امن کے لیے تاریخی پیش رفت ہے۔

Leave feedback about this