پاکستان تازہ ترین دنیا

سعودی عرب میں محرم کے چاند کا اعلان

سعودی عرب میں محرم کے چاند کا اعلان

سعودی عرب میں نئے اسلامی سال کے آغاز کا اعلان کر دیا گیا۔

سعودی سپریم کورٹ کے مطابق مملکت میں کل 16 جون 2026 بروز منگل یکم محرم الحرام ہو گی۔

پاکستان

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی جس میں کمیٹی ممبران کے علاوہ محکمہ موسمیات کے نمائندگان بھی شریک تھے۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ محرم کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی لہٰذا یکم محرم 17 جون بروز بدھ کو ہوگا جبکہ یوم عاشور 26 جون بروز جمعہ ہوگا۔

پیش گوئی

اس سے قبل محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ چاند کی پیدائش آج صبح 7 بجکر 54 منٹ پر ہوئی ہے، چاند کی عمر 7 بجکر 52 منٹ تک 11 گھنٹے 45 منٹ ہے جو نظر آنے کے لیے ناکافی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ چاند دیکھنے کے لیے عمر 21 گھنٹے 20 منٹ ہونی چاہیے اس لیے آج چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image