Roze News

ممتاز عالم دین مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی انتقال فرما گئے

ممتاز عالم دین مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی انتقال فرما گئے

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

پاکستان کے ممتاز عالم دین مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی انتقال کر گئے ہیں۔

مرحوم عرصہ 38 سال سے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں تدریسی خدمات انجام دے رہے تھے۔ مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب منہاج القرآن کے مرکزی سیکریٹیریٹ میں ادا کی جائے گی۔

مرحوم کی نماز جنازہ چئیرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری پڑھائیں گے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مرحوم کے وصال پرےگہرے غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم فقہ اسلامی کے عالم اور ایک بے ریا اور ممتاز عالم دین تھے۔