محکمہ موسمیات کے مطابق آج پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم بالائی اور پہاڑی علاقوں میں موسم کی صورتحال مختلف رہ سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور جھکڑ چلنے کے ساتھ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم کوہستان، کوہاٹ، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ مری، گلیات اور قریبی پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
بلوچستان میں بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے زیادہ تر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم بالائی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Leave feedback about this