پاکستان تازہ ترین

40 اور 25 ہزار روپے کے پرائز بانڈز کا اعلان، کروڑوں روپے انعام جیتنے والے نمبرز سامنے آگئے

40 اور 25 ہزار روپے کے پرائز بانڈز کا اعلان، کروڑوں روپے انعام جیتنے والے نمبرز سامنے آگئے

پشاور اور مظفرآباد میں ہونے والی قرعہ اندازی میں متعدد خوش نصیب بانڈ ہولڈرز کروڑ پتی بن گئے۔ وفاقی وزارتِ خزانہ کے ماتحت ادارے نیشنل سیونگز (قومی بچت) کی جانب سے 25 ہزار اور 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔
بدھ کے روز پشاور اور مظفرآباد میں ہونے والے لکی ڈراز میں کئی خوش نصیب افراد کروڑوں روپے جب کہ سیکڑوں افراد لاکھوں روپے کے
حق دار قرار پائے ہیں۔
40 ہزار روپے کے پریمیم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی مظفرآباد میں منعقد ہوئی۔ نتائج کے مطابق بانڈ نمبر 810678 نے 8 کروڑ روپے کا پہلا انعام جیت لیا ہے۔
دوسرے انعام کے لیے تین بانڈ نمبرز کامیاب قرار پائے جن میں 159467، 855955 اور 954286 شامل ہیں۔ ان میں سے ہر ایک بانڈ ہولڈر کو 3 کروڑ روپے انعامی رقم دی جائے گی۔
اس کے علاوہ 660 خوش نصیب افراد فی کس 5 لاکھ روپے کا تیسرا انعام جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ کامیاب ہونے فی کس والے تمام بانڈ نمبرز کی مکمل فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image