پاکستان تازہ ترین

اسلامی سال کا آغاز کب؟مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے 15 جون کو اجلاس طلب کر لیا

اسلامی سال کا آغاز کب؟مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے 15 جون کو اجلاس طلب کر لیا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے محرم الحرام کے چاند کی رویت کے لیے 15 جون کو اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، اس اجلاس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا اور چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق حتمی اعلان کیا جائے گا۔

اجلاس لاہور کی بادشاہی مسجد میں منعقد ہوگا جہاں کمیٹی کے اراکین مختلف علاقوں سے ملنے والی چاند دیکھنے کی شہادتوں کا تفصیلی معائنہ کریں گے، رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے پورے ملک سے معلومات اکٹھی کرنے کے بعد ہی سرکاری اعلان کیا جائے گا۔

ماہرینِ فلکیات کے مطابق 15 جون کو پاکستان میں محرم کا چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس شام ملک کے کسی بھی حصے میں چاند دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

فلکیاتی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ اگر صورتحال یہی رہی تو پاکستان میں محرم الحرام کا آغاز 17 جون کو متوقع ہے، اس طرح اسلامی کیلنڈر کے پہلے مہینے کا آغاز ممکنہ طور پر چاند نظر نہ آنے کے ایک دن بعد ہوگا۔

ماہرین کے مطابق یومِ عاشورہ 26 جون کو ہونے کا امکان ہے  تاہم حتمی تاریخ کا فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس اور سرکاری اعلان کے بعد ہی کیا جائے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image