پاکستان تازہ ترین موسم

گرمی سے تنگ عوام کیلئے بڑی خوشخبری، بادل برسنے کو تیار، محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

گرمی سے تنگ عوام کیلئے بڑی خوشخبری، بادل برسنے کو تیار، محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

ملک کے مختلف شہروں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، تاہم محکمۂ موسمیات نے بعض علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو ممکنہ ریلیف کی نوید سنا دی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ لاہور میں بھی جمعرات کے روز بارش متوقع ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جہاں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ دوسری جانب گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

لاہور میں بھی شدید گرمی کا راج برقرار ہے اور سورج آگ برسا رہا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 32 جبکہ زیادہ سے زیادہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے اور ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔ تاہم شہریوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ جمعرات کے روز بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو سکتا ہے۔

ادھر کراچی بھی شدید گرمی اور حبس کی لپیٹ میں ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری رہا۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

کراچی میں جنوب مغرب سے 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث حبس کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شہر کا فضائی معیار بھی مضرِ صحت سطح پر موجود ہے اور فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار مقررہ حد سے تجاوز کر چکی ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image