Roze News

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونا سستا یا مہنگا؟ فی تولہ کتنے کا ہوگیا، خریداروں کے لیے اہم خبر آگئی

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونا فی تولہ 2 ہزار 830 روپے مہنگا ہو گیا۔

اس اضافے کے ساتھ ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 55 ہزار 63 روپے ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 547 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 89 ہزار 534 روپے ہو گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 28 ڈالرز کے اضافے سے 4326 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔