پاکستان تازہ ترین صحت

تیزاب گردی کا شکار ہونے والی ڈاکٹر ماہ نور کامزید کئی ہفتوں تک علاج جاری رہنے کا امکان

تیزاب گردی کا شکار ہونے والی ڈاکٹر ماہ نور کامزید کئی ہفتوں تک علاج جاری رہنے کا امکان

تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور ڈاکٹر ماہ نور کاہسپتال میں مزید کئی ہفتوں تک علاج جاری رہنے کا امکان ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ماہ نور کے  چہرے،آنکھوں کے بیرونی حصے،ہونٹ اور ناک پر گہرے زخم ہیں،ڈاکٹرز نے گزشتہ روز  ڈاکٹر ماہ نور کے ہونٹوں کی فلنگ کی ہے،ڈاکٹر ماہ نور کی آئندہ چند گھنٹوں  کے دوران  میجر پلاسٹک سرجری کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق  ڈاکٹر ماہ نور کی بینائی محفوظ ہے لیکن ذہنی پریشانی بہت زیادہ ہے،ماہر امراض چشم نے  آنکھوں کا تفصیلی معائنہ کیا ہے ،آنکھوں میں معمولی دھندلا پن کی شکایت ہے۔
ہسپتال ذرائعکا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم مختلف وقت میں مختلف سرجریز کا امکان ہے،ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ماہر ٹیم نے مختلف ٹیسٹ بھی کرائے ہیں اور مشاورت بھی جاری ہے،مشاورت مکمل ہونے کے بعد آئندہ چند گھنٹوں کے بعدپلاسٹک سرجری کرنےکا فیصلہ کیا جائے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image