پاکستان تازہ ترین

گلگت بلتستان انتخابات متنازع بن گئے؟ جے یو آئی (ف) نے شفافیت پر سوال اٹھا دیا

گلگت بلتستان انتخابات متنازع بن گئے؟ جے یو آئی (ف) نے شفافیت پر سوال اٹھا دیا

گلگت بلتستان، جمعیت علماء اسلام (ف) نے گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے ابتدائی نتائج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انتخابی شفافیت پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما عبدالغفور حیدری نے انتخابات کے نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فارم 45 سے متعلق سامنے آنے والے تحفظات انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارنے کی کوشش کی گئی، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ بعض حلقوں میں جے یو آئی (ف) کے امیدواروں کی واضح برتری کو شکست میں تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی۔ ان کے بقول شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے بغیر عوام کا جمہوری عمل پر اعتماد بحال نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابی نتائج سے متعلق تمام تحفظات کو دور کیا جائے اور عوامی مینڈیٹ کا مکمل احترام یقینی بنایا جائے تاکہ انتخابی عمل کی ساکھ برقرار رہ سکے۔

دوسری جانب گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 24 میں سے 18 نشستوں کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ ان نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی 9 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے، جبکہ 5 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) 3 نشستیں حاصل کر چکی ہے جبکہ مجلس وحدت مسلمین ایک نشست جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق باقی نشستوں کے نتائج اور ممکنہ انتخابی اعتراضات آئندہ دنوں میں گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال پر اہم اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image